QR CodeQR Code

کے پی کے، ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کا اتحاد

16 Sep 2018 11:37

ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی کھل کر حمایت کرینگی، این اے 35 بنوں سے جے یو آئی (ف) کے زاہد اکرم درانی اور پی کے 97 ڈی آئی خان سے پی پی پی کے امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے، جسکے بعد دونوں نشستوں پر مشترکہ انتخابی مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے 2 حلقوں پر پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان انتخابی اتحاد ہوگیا ہے، جس کے تحت این اے 35 بنوں پر جے یو آئی (ف) اور پی کے 97 ڈی آئی خان پر پی پی پی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز جے یو آئی (ف) کے رہنما اور سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی اور پی پی پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی کھل کر حمایت کریں گی۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ این اے 35 بنوں سے جے یو آئی (ف) کے زاہد اکرم درانی اور پی کے 97 ڈی آئی خان سے پی پی پی کے امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، جس کے بعد دونوں نشستوں پر مشترکہ انتخابی مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 750309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750309/کے-پی-ضمنی-انتخابات-میں-اور-جے-یو-آئی-ف-کا-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org