0
Sunday 16 Sep 2018 12:30

نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پرویز خٹک

نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میری زندگی کی خواہش تھی کہ میں تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے شکست دوں، شکست ان کا مقدر ہے عوام باشعور ہیں اور تحریک انصاف کی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھے متفق ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام کی طاقت کی بدولت صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ بدل ڈالی اور پی ٹی ائی کو دو تہائی اکثریت سے نوازا۔ 14 اکتوبر کے ضمنی انتخات میں بھی عوام اور تحریک انصاف کے غیور کارکن تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ نوشہرہ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے بے روزگاری اور قرضوں کا بوجھ ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، نوجوان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو باعزت روز گار دینا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بیرون ممالک پاکستانی دولت کو واپس ملک میں لاکر غریب عوام پر خرچ کریں گے جس سے نہ صرف ملک کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ غریب عوام کی حالت زار بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کو اتحاد بنا کر شکست نہیں دی جاسکتی۔ خالفین چاہے جتنے اتحاد بنا لیں شکست ان کامقدر ہے، جس طرح 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں کلین سویپ کیا اسی طرح 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 750325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش