QR CodeQR Code

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایکبار پھر سر اٹھا لیا، 8 ماہ میں 42 ہزار وارداتیں

16 Sep 2018 13:57

چوروں ڈکیتوں کی نظریں موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز پر ہوتی ہے۔ رواں برس 22 ہزار 611 موبائل فونز اور 18 ہزار 819 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جا چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں برس صرف 8 ماہ کے دوران 42 ہزار وارداتوں میں 22 ہزار 611 موبائل فونز اور 18 ہزار 819 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔ تفصیلات کے مطاب کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، رواں برس کے صرف 8 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 42 ہزار سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں اور چوروں ڈکیتوں کی نظریں موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز پر ہوتی ہے۔ رواں برس 22 ہزار 611 موبائل فونز اور 18 ہزار 819 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جا چکی ہیں۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کیلئے کراچی کا ضلع شرقی سب سے آسان شکار بنا ہوا ہے، جہاں صرف 8 ماہ کے دوران 11 ہزار 639 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوئیں، ضلع میں 7 ہزار 214 موبائل فونز اور 4 ہزار 636 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے لحاظ سے ضلع وسطی دوسرے نمبر پر ے، جہاں 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمز کی 10 ہزار 85 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، ضلع میں 5 ہزار 160  موبائل فونز اور 4 ہزار 681  موٹر سائیکلیں چھینی گئی یا چوری ہوئیں۔ ضلع شرقی اور وسطی کے بعد ضلع کورنگی اسٹریٹ کرمنلز کیلئے فیورٹ ہے، جہاں  8 ماہ کے دوران 6 ہزار 193 وارداتیں رونما ہوئیں، اور اس دوران 3 ہزار 157 موبائل فونز چھینے گئے، جبکہ  2 ہزار 686  موٹر سائیکلیں بھی چھینی یا چوری کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 750361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750361/کراچی-میں-اسٹریٹ-کرمنلز-نے-ایکبار-پھر-سر-اٹھا-لیا-8-ماہ-42-ہزار-وارداتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org