QR CodeQR Code

واشنگٹن اور القاعدہ ملکر شام کے اندر لڑ رہے ہیں، ران پال

16 Sep 2018 19:35

امریکی کانگریس کے سابق رکن نے کہا کہ امریکہ کے فوجی القاعدہ کے جنگجووں کیساتھ ملکر شام کی حکومت اور فوج کیخلاف لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں اصل بات سامنے آگئی۔ ران پال نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ دعویٰ کہ وہ القاعدہ کے خلاف جنگ کیلئے شام میں موجود ہے، بالکل غلط ہے۔ امریکی کانگریس کے سابق رکن کا کہنا تھا کہ ہمارے شام میں موجود ہونے کی اور وجہ ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں القاعدہ کیلئے خفیہ ٹھکانے موجود رہیں۔ شام میں ہم القاعدہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ میں چاہے ڈیموکریٹس ہوں یا ریپبلکن دونوں کا یہ خیال ہے کہ شام میں بشار الاسد سے جان چھڑانے کیلئے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی مدد کرنی چاہیئے۔

کانگریس کے سابق رکن کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب امریکہ القاعدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہو۔ ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیئے کہ القاعدہ کے ساتھ امریکہ کا اتحاد ہماری خارجہ سیاست میں شارٹ ٹرم کیلئے فائدہ مند ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے 2001ء میں القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے اس پورے خطے میں ہونے والی اپنی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مخالف امیدواروں نے ایک دوسرے پر داعش اور القاعدہ جیسے مختلف دہشت گرد گروہوں کو بنانے اور انکی مدد کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 750434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750434/واشنگٹن-اور-القاعدہ-ملکر-شام-کے-اندر-لڑ-رہے-ہیں-ران-پال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org