0
Sunday 16 Sep 2018 19:38

کراچی کا نام دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے نکل گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ

کراچی کا نام دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے نکل گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے، جہاں ان کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، جبکہ کراچی 2013ء تک دنیا کا 5واں خطرناک شہر بن چکا تھا، لیکن اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے کراچی کا نام نکل گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے منصوبے کا معاملہ نیب میں زیر تفتیش ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کراچی سیف سٹی کیلئے ازسر نو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہماری ترجیح ہے اور سیف سٹی منصوبہ کراچی جیسے بڑے شہر کی فوری ضرورت ہے، انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید بہتری سمیت جو مدد چاہیے، وہ وفاق فراہم کرے گا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکرٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سیلمان خان، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ سید کلیم امام، سیکرٹری داخلہ سندھ عبدالقادربلوچ اور دیگر سینئر حکام بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 750445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش