0
Sunday 16 Sep 2018 19:30

غذر، پھلوں کی وادی پونیال میں ہزاروں درخت سوکھنے لگے

غذر، پھلوں کی وادی پونیال میں ہزاروں درخت سوکھنے لگے
اسلام ٹائمز۔ غذر میں پھلوں کی وادی سے مشہور وادی پونیال میں ہزاروں پھلدار درخت سوکھنے لگے، جس کی وجہ سے وادی اب پھلوں سے محروم ہونے لگی۔ مشہور پھل ناشپاتی، انار، سیب اور انگور متعدد قسم کی بیماریوں کا شکار ہوکر ختم ہوتے جا رہے ہیں، انار کا پھل پچھلے دس سالوں سے کیڑا لگنے سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے اور انگور، ناشپاتی اور اخروٹ سمت کئی اہم پھلدار درخت بھی کئی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں، ان درختوں کو نئی نئی قسم کے کیڑے لگے ہوئے ہیں، لیکن محکمہ ایگریکلچر ان نایاب پھلوں کو مضر کیڑوں سے بچانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے جہاں مقامی کسانوں کا ذریعہ آمدن ختم ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب وادی پونیال بھی اپنے قدرتی حسن کو کھوتی جا رہی ہے۔ وادی پونیال بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہے، جو پھل پہلے پونیال سے دوسرے علاقوں کو بھیجے جا رہے تھے، وہ اب پونیال کے لوگ خود خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند سال پہلے سے پونیال سے پورے گلگت بلتستان اور اندرون ملک میں بڑی مقدار میں پھلوں کو برآمد کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 750454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش