QR CodeQR Code

انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں، غلام رسول قاسمی

16 Sep 2018 20:40

لاہور میں فکر حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام امن، محبت، صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، انتہا پسندی کو فروغ دینے والے اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں، شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس گنج بحش اسلامپورہ لاہور کے زیراہتمام جامع مسجد عثمان میں علامہ مولانا فرحان رضوی کے زیرنگرانی ’’فکر حسینؑ کانفرنس‘‘ ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر غلام رسول قاسمی نے کہا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے، امن، محبت، بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے، انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں، محرم الحرام امن، محبت، صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، انتہا پسندی کو فروغ دینے والے اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں، شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے، معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنا دیا، سیدنا امام حسینؑ باطل کے سامنے ڈٹ گئے سر کٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں، آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرما کر واضح پیغام دے دیا، دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیتؑ ہے۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر مفتی محمد عمران انور نظامی، مولانا طاہر جمیل نقشبندی، مولانا غلام فرید، علامہ مفتی سیف اللہ باروی، علامہ مشتاق احمد فیضی، علامہ سید جلال شاہ سیالوی، علامہ عمر سکندر، مولانا غلام اکبر خان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 750483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750483/انتہا-پسند-امن-کے-دشمن-اسلام-اور-پاکستان-مخالف-قوتوں-ایجنٹ-ہیں-غلام-رسول-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org