0
Sunday 16 Sep 2018 22:30

سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے وادی کالام جانے والی سیاحوں کی گاڑی مہوڈھنڈ کے مقام پر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ زندہ بچ جانے والوں میں ڈرائیوراور ایک سیاح شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 750492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش