0
Monday 17 Sep 2018 08:34

جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری، خطے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بات کی جائے گی۔ واضح رہے تھے چینی وزیر خارجہ کی قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 750534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش