0
Monday 17 Sep 2018 12:33

بلوچستان میں سرمایہ کاروں کے سکیورٹی سے متعلق خدشات دور کرینگے، جام کمال

بلوچستان میں سرمایہ کاروں کے سکیورٹی سے متعلق خدشات دور کرینگے، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ بلوچستان حکومت انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی۔ بلوچستان میں حالات تبدیل ہوچکے ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات دور کئے جائیں گے۔ گڈ گورننس اور شفافیت کے ذریعہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرکے انہیں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے عہدیداروں سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور سمندری پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سی پیک آنے سے گوادر اور بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کی وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے عہدیداروں سے ملاقات کا مقصد انہیں اور ان کے ذریعہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 750579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش