0
Monday 17 Sep 2018 19:27

کرم میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کیساتھ کاروبار جزوی طور پر بند

کرم میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کیساتھ کاروبار جزوی طور پر بند
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت صوبہ بھر میں 5 ہزار روپے کے نوٹ پر کاروبار جزوی طور پر بند ہوگیا ہے، تاجروں کی جانب سے نوٹ بند ہونے کی افواہوں کے باعث اس پر خریداری بند کر دی گئی جبکہ خریداروں کی جانب سے بھی 5 ہزار کا نوٹ بینکوں یا تنخواہوں کی مد میں وصول نہیں کر رہے ہیں۔ پانچ ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹ بند ہونے کی افواہوں کی گردش کے باعث پاراچنار سمیت صوبہ بھر میں پانچ ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ بھی مارکیٹ میں ہونے کے باوجود اس پر کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ بڑے اور چھوٹے تاجر اس کے ذریعے کاروبار نہیں کر رہے ہیں، جبکہ تاجروں کی جانب سے خریداروں سے بھی پانچ ہزار کے نوٹ نہیں لئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 750655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش