0
Monday 17 Sep 2018 19:41

سوات اور لوئر دیر میں ٹریفک حادثات، چار سیاحوں سمیت اٹھ افراد جاںبحق

سوات اور لوئر دیر میں ٹریفک حادثات، چار سیاحوں سمیت اٹھ افراد جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے وادی کالام جانے والی سیاحوں کی  گاڑی مہوڈھنڈ کے مقام پر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 2 افراد کو بچالیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں ڈرائیوراور ایک سیاح شامل ہے۔ دوسری جانب لوئر دیر میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں چار افراد جان بحق اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق تیمرگرہ کے نواحی علاقہ خزانہ میں باب جندول کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی نتیجہ میں تین افراد طفیل ولد ہمایون، عفوان ولد عدنان، اورحنصا حارث ولد جاویداقبال جان بحق ہوگئے جبکہ کا ٹ کلہ کے مقام پر دوسرے ٹریفک حادثہ میں بھی سوزوکی ڈرائیور خالد خان ولد یوسف جا ن بحق جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو چکدرہ اور دیگر ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا، پولیس زرایع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
خبر کا کوڈ : 750663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش