0
Monday 17 Sep 2018 20:05

یمن کا زلزال 1 بیلسٹک میزائل سے سعودی ٹھکانوں پر حملہ، انصار اللہ

یمن کا زلزال 1 بیلسٹک میزائل سے سعودی ٹھکانوں پر حملہ، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ اور یمن آرمی نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے آج بروز سوموار زلزال 1 بیلسٹک میزائل سعودیہ کے علاقے مجازہ کی طرف داغا ہے۔ یمن فوج اور عوامی کمیٹی کے اعلان کے مطابق یہ ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے جو آج صبح سعودی عرب کی طرف فائر کیا گیا ہے۔ میزائل حملہ میں سعودی فوجیوں کو مغربی ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے اتوار کی رات انصار اللہ کی جانب سے بدر 1 بیلسٹک میزائل بھی فائر کیا گیا تھا جس نے جازان کے علاقے میں واقع سعودیہ کی نئی بنائی جانے والی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا تھا۔ انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسی قسم کا ایک بدر1 بیلسٹک میزائل جمعہ کی رات کو بھی اسی علاقے میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر پھینکا گیا تھا۔
 
یمن کی میزائل یونٹ نے حال ہی میں ملکی میزائل ٹیکنالوجی میں خاطرخواہ اضافہ کرتے ہوئے اپنے داخلی ماہرین کے ذریعے شارٹ رینج اور لانگ رینج میزائلوں کی تیاری کو تیز کر دیا ہے۔ اس یونٹ نے سعودی اتحادیوں کی یمن کے خلاف جنگ کے آغاز میں الصرخہ نامی سادہ ٹیکنالوجی والے میزائلوں کو استعمال کیا تھا لیکن آہستہ آہستہ وقت گذرنے کے ساتھ اس یونٹ کے تجربہ اور کارکردگی میں اضافہ ہوا اور اب یہ میزائل یونٹ داخلی طور پر تیار کردہ زلزال 1 اور 2، قاھر2، نجم الثاقب اور بالاخر برکان2 اور بدر 1 جیسے بیلسٹک میزائلوں کو تیار کرنے اور اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل ہو چکی ہے۔ اس یونٹ کی بہترین کارکردگی نے یمن کے دفاع میں کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 750673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش