QR CodeQR Code

افسپا کی منسوخی انتہائی ضروری ہے، پروفیسر سوز

18 Sep 2018 10:45

اپنے خط میں پروفیسر سوز نے کہا کہ افسپا جیسے کالے قانون سے کشمیر میں ناقابل بیان تباہی پیدا ہوئی ہے اور اسی وجہ سے کشمیریوں خاص طور، نوجوانوں کے دل و دماغ میں اضطراب پیدا ہوا ہے جو سب کے سامنے عیاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پروفیسر سیف الدین نے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو لکھے گئے اپنے خط میں افسپا کی فوری منسوخی کی تجویز پیش کی ہے۔ اپنے خط میں پروفیسر سوز نے کہا کہ افسپا جیسے کالے قانون سے کشمیر میں ناقابل بیان تباہی پیدا ہوئی ہے اور اسی وجہ سے کشمیریوں خاص طور، نوجوانوں کے دل و دماغ میں اضطراب پیدا ہوا ہے جو سب کے سامنے عیاں ہے۔ سیف الدین سوز نے وزیر دفاع کے سامنے یہ تجویز پیش کی کہ افسپا کالے قانون کو وسیع تر مفاد عامہ میں منسوخ کیا جانا چاہئیے اور اس مسئلے کو سپریم کورٹ پر نہیں چھوڑا جانا چاہئیے۔ اس سلسلے میں اُن کو یہ تجویز بھی پیش کی کہ وہ فوری طور اس ملک کے سابق دفاع اور داخلہ وزراء کی ایک میٹنگ بلائیں اور اس قانون کا پس منظر اور پیش منظر سمجھنے کی پوری کوشش کرے۔


خبر کا کوڈ: 750764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750764/افسپا-کی-منسوخی-انتہائی-ضروری-ہے-پروفیسر-سوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org