0
Tuesday 18 Sep 2018 19:54

پنجاب میں وزراء سے سرکاری پروٹوکول واپس، صرف 2 کانسٹیبل ملیں گے

پنجاب میں وزراء سے سرکاری پروٹوکول واپس، صرف 2 کانسٹیبل ملیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی کا نعرہ لگایا اور اس حوالے سے کئی اقدامات بھی کئے جا چکے ہیں تاہم اب پنجاب میں بھی وہ تبدیلی آ گئی ہے جس کی خواہش عوام کو برسوں سے تھی۔ پنجاب کے وزراء کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس کے صرف 2 مسلح محافظ دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس کی جانب سے ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو یہ ہدایات صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب انٹیلی جنس کمیٹی نے وزراء کو سکیورٹی دینے سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تمام وزراء کو پولیس کے صرف 2 مسلح محافظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو 2 مسلح محافظ بھی اسی ضلع سے منتخب کئے جائیں گے جس ضلع سے متعلقہ وزیر کا تعلق ہوگا حالانکہ اس سے پہلے یہ روش چلی آ رہی تھی کہ تمام وزراء متعلقہ ڈی پی او سے سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار لینے کے علاوہ سکیورٹی ڈویژن سے بھی پولیس اہلکاروں کو لیتے تھے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو یہ ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تمام وزراء کو پولیس کو صرف 2 مسلح محافظ دیئے جائیں اور اس کیساتھ ساتھ تمام رپورٹس آئی جی پنجاب کو دی جائیں، کسی صوبائی وزیر کو سکیورٹی ڈویژن سے پولیس اہلکار دیئے جائیں گے اور نہ ہی کوئی سکواڈ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 750796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش