0
Tuesday 18 Sep 2018 12:44

مانسہرہ، کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور 3 طالبعلم جاں بحق

مانسہرہ، کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور 3 طالبعلم جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک استاد اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ اس دوران جھنڈے کی ڈور پول سے نکل گئی، ڈور کو لگانے کیلئے پول اتار کر دوبارہ نصب کیا جا رہا تھا کہ وہ گر کر اوپر سے گز رنے والی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ اتنا شدید تھا کہ اس سے ایک استاد اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔ طلبا کی عمریں 10 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 750817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش