0
Tuesday 18 Sep 2018 18:13

افغانیوں کو شہریت دینے کی خواہش رکھنے والے ڈیورنڈ لائن کو بھی ختم کر دیں، سردار اختر مینگل

افغانیوں کو شہریت دینے کی خواہش رکھنے والے ڈیورنڈ لائن کو بھی ختم کر دیں، سردار اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل صاحب نے وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں کی گئی تقریر کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف افغانستان کے ساتھ ڈیورینڈ لائن پر باڑھ لگائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف پاکستان میں مقیم افغانیوں کوشہریت دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ اگر آپ افغانیوں کو شہریت دینا چاہتے ہیں تو پھر افغانستان کے ساتھ لگنے والی ڈیورنڈ لائن اور فینس کو ختم کر دیں۔ بی این پی سربراہ نے حکومت کی اس وضاحت پر تعجب کا اظہار کیا کہ افغانیوں کو قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس صرف کراچی میں دیئے جائیں گے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ دنیا کے کون سے ملک میں دو دو قانون چلتے ہیں۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کراچی کے لئے ایک اور باقی ملک کے لئے دوسرا قانون کس طرح چل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 750881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش