QR CodeQR Code

بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، جام کمال

18 Sep 2018 18:15

اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صدر نے اپنی تقریر میں اہم قومی امور کا خوبصورتی کیساتھ احاطہ کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ خاص طور سے انہوں نے بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے اور ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حیثیت سے بلوچستان ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعلٰی نے صدر کے خطاب کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے اپنی تقریر میں اہم قومی امور کا خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ خاص طور سے انہوں نے بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلٰی نے کہا کہ صدر مملکت وفاق کی علامت ہیں، لہٰذا اپوزیشن کو ان کے خطاب کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 750882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750882/بلوچستان-کی-پسماندگی-کے-خاتمے-کیلئے-موثر-اقدامات-ضرورت-ہے-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org