QR CodeQR Code

عزاداری کو محدود کرنیکی مذموم سازشیں ہو رہی ہیں، جس میں دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا

عصر کربلا کا تقاضا ہے ہم ظالموں اور مستکبرین کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، انصر مہدی

عزاداری امام حسین (ع) کا تحفظ اور حقیقی روح عزاداری کو اجاگر کرکے طاغوت و استعمار کو بےنقاب کرتے رہینگے

18 Sep 2018 19:03

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یزید وقت آج پھر اسلام کے درپے ہے اور معاشرے کو ظلم و بربریت اور لادینیت سے بھرنا چاہتا ہے، عصر کربلا کا تقاضا ہے کہ ہم ظالموں اور مستکبرین کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری امام حسین (ع) کا تحفظ جاری رکھیں اور حقیقی روح عزاداری کو اجاگر کرکے طاغوت و استعمار کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ اور آپ کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرنے کے ایام ہیں، اس واقعہ کو 14 سو سال گزر چکے ہیں، مگر اب بھی افق آسماں پر محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی پوری دنیا میں ہر باضمیر اور باعزت انسان اس ذبح عظیم کی یاد میں عزاداری مناتا ہے اور یہ شہادت امام حسین علیہ السلام کا معجزہ ہے کہ بغیر کسی بلاوے کے کروڑوں عاشقان حسین اس الٰہی اور حسینی علم کے نیچے منظم نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادت سید الشہداء کی بدولت حسینیوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہوگیا ہے اور شہادتوں کا سفر آج بھی جاری ہے، آج بھی کربلا جاری ہے، مائیں آج بھی اپنے جگر پاروں سے محروم ہو رہی ہیں، عزاداری کو محدود کرنے کی مذموم سازشیں ہو رہی ہیں، جس میں دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یزید وقت آج پھر اسلام کے درپے ہے اور معاشرے کو ظلم و بربریت اور لادینیت سے بھرنا چاہتا ہے، عصر کربلا کا تقاضا ہے کہ ہم ظالمین اور مستکبرین کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری امام حسین (ع) کا تحفظ جاری رکھیں اور حقیقی روح عزاداری کو اجاگر کرکے طاغوت و استعمار کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 750886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750886/عصر-کربلا-کا-تقاضا-ہے-ہم-ظالموں-اور-مستکبرین-کیخلاف-اٹھ-کھڑے-ہوں-انصر-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org