QR CodeQR Code

9 اور 10 محرم کو شاہراہ قراقرم بند رکھنے کا فیصلہ واپس

18 Sep 2018 19:09

صوبائی حکومت کی ہدایت پر دیامر انتظامیہ نے شاہراہ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا، صوبائی حکومت نے پہلے شاہراہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نو اور دس محرم الحرام کو شاہراہ قراقرم اور بابوسر شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، صوبائی حکومت کی ہدایت پر دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے نے شاہراہ بابوسر اور شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دیامر کے عمائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی کیا، جس میں شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر کو پرامن بنانے پر زور دیا گیا، انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو شاہراہ قراقرم کی سکیورٹی کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اس سے پہلے شاہراہ قراقرم کو سکیورٹی کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 750900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750900/9-اور-10-محرم-کو-شاہراہ-قراقرم-بند-رکھنے-کا-فیصلہ-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org