QR CodeQR Code

وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا کی محرم کے دوران بہترین انتظامات کی ہدایت

18 Sep 2018 20:15

محمود خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کے سے کہا کہ محرم کے دوران صوبے میں بہترین انتظامات کئے جائیں، پولیس شرپسندوں اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں پر نظر رکھے، انتظامی سطح پر بہترین اقدامات کئے جائیں تاکہ سیکورٹی یقینی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری نوید اور آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود سے ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ محرم کے دوران صوبے میں بہترین انتظامات کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا سے چیف سیکرٹری نوید اور آئی جی کے پی نے ملاقات کی، محمود خان نے محرم کے دوران بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیرِاعلٰی کے پی نے کہا کہ پولیس شرپسندوں اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں پر نظر رکھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی سطح پر بہترین اقدامات کئے جائیں تاکہ سیکورٹی یقینی ہو۔ محمود خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی اقدامات پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جان و مال کی حفاظت اور بہتر سکیورٹی کا عزم رکھتی ہے۔ محمود خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے کہا کہ حکومت اچھی حکمرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پُر عزم ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران نے اعلان کیا تھا کہ جلوس کی گزر گاہوں والے تمام علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 750908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750908/وزیر-اعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-محرم-کے-دوران-بہترین-انتظامات-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org