0
Tuesday 18 Sep 2018 20:23

خیبر پختونخوا، سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس

خیبر پختونخوا، سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری افسروں کی بیرون ملک تربیت، دوروں اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق بے قاعدگیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران بیرون ملک تربیت حاصل کرنے، سمینار، ورکشاپس، سمپوزیم میں شرکت کرنے اور دوروں کیلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سے نہ تو مشاورت کرتے ہیں اور نہ ہی صوبائی سلیکشن کمیٹی سے رجوع کرتے ہیں، جو کہ رولز آف بزنس 1985ء اور بیرون ملک تربیت حاصل کرنے کے وضع کردہ قانون 2008ء کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا اب اس غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے تمام صوبائی سیکرٹریوں کو ہدایت دیدی ہے کہ سرکاری افسروں کی بیرون ملک تربیت اور دوروں سے متعلق مذکورہ قوانین پر من و عن عمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 750910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش