0
Tuesday 18 Sep 2018 20:56

مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کی ہلاکت، انتظامیہ ذمہ دار قرار

مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کی ہلاکت، انتظامیہ ذمہ دار قرار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مردان میڈیکل کمپلیکس کے اچانک دورے کے موقع پرہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر اور ہسپتال ڈائریکٹر کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز پر عائد ہوتی ہے۔ وزیرصحت نے دودنوں میں تین بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعات کے ذمہ دار عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دیں، ڈاکٹر ہشام نے تین دنوں کے اندر تمام واقعات کی انکوائری کرکے رپورٹ انہیں ارسال کرنے کے احکامات دیئے، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اگر وہ انکوائری سے مطمئن نہیں ہوئے تو دوبارہ انکوائری کرائونگا ،مردان میڈیکل کمپلیکس کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور موجودہ بورڈ آف گورنرز پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ہشام کا ہسپتال کے لیبارٹریوں اور میڈیسن سٹور پربھی چھاپے کے دو گھنٹے بعد ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے انہیں واضح کیا کہ جوہسپتالوں میں عوام کی خدمت نہیں کرے گا، وہ اپنے لئے کوئی اور کام تلاش کریں۔ انہوں نے غفلت برتنے پر متعلقہ عملے کو بھی معطل کیا۔
خبر کا کوڈ : 750916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش