0
Tuesday 18 Sep 2018 21:17

پاراچنار، شب ہشتم کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں

پاراچنار، شب ہشتم کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں
اسلام ٹائمز۔ آج شب ہشتم کو شہدائے کربلا کی یاد میں حسب روایت مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات 9 بجے برآمد کیا گیا۔ جو اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ شب ہشتم کا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں واپس ہوکر اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے شب ساتویں محرم الحرام سے لے کر روز عاشور تک ضلع کرم میں مرکزی سطح پر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے آقا امام حسینؑ اور انکے جانثاروں کو پرسہ دیتے ہیں۔ جلوس کے ہمراہ تابوت، تعزیے، علم اور شبیہہ ذوالجناح بھی لے جاتے رہے۔ اس موقع پر پاک فوج سمیت مقامی رضاکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے وقت سکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 750920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش