QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا

18 Sep 2018 21:42

سکیم کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ ہونیوالے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائینگے۔ طلباء کو 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے جبکہ دیگر افراد کو 3 سے 4 لاکھ روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے بلا سود دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ کے پی حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کیا ہے۔ سکیم کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ طلباء کو 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے جبکہ دیگر افراد کو 3 سے 4 لاکھ روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں بہت زیادہ بے روزگاری ہے جس کے تحت یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء کو قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ طلباء خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے اس پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 750927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750927/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-سٹارٹ-اپ-قرضہ-سکیم-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org