0
Wednesday 19 Sep 2018 05:30

عمران خان کے دورہ سعودی عرب، 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان

عمران خان کے دورہ سعودی عرب، 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات کی جائے گی، دورے کے موقع پر وزیراعظم اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد پرُامید ہے کہ سعودی عرب سے یہ سہولت مل جائے گی، سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کردیا تو یو اے ای سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای سے سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد ہوتا ہے، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 750956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش