0
Wednesday 19 Sep 2018 09:24

شام، روسی طیارہ تباہ، 15 فوجی ہلاک، ماسکو نے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیدیا

شام، روسی طیارہ تباہ، 15 فوجی ہلاک، ماسکو نے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ شام میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 15 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ روس نے طیارہ تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، روس نے شام میں فوجی طیارہ تباہ ہونے پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ماسکو حکومت نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے طیارہ گرانے کا ذمہ دار ایران اور شامی حکومت کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہوگيا تھا، بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس نے طیارے کو تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے اس طرح پرواز کی، جس سے روسی طیارہ شامی طیارے کی بمباری کی زد میں آگیا، اس لئے روس اپنے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ اسرائیل سے لے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفیر کو بتایا کہ جہاز میں سوار 15 روسی اہلکاروں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ll-20 طیارے کے عملے سے اس وقت رابطہ منقطع ہوا، جب وہ حمیمیم کے فضائی اڈّے کی جانب واپسی کے دوران شام کے ساحل سے 35 کلو میٹر کی دوری پر بحیرہ روم کے اوپر محوِ پرواز تھا۔
خبر کا کوڈ : 750963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش