0
Wednesday 19 Sep 2018 11:11

مانسہرہ، اسکول پرنسپل اور واپڈا حکام کیخلاف مقدمہ درج

مانسہرہ، اسکول پرنسپل اور واپڈا حکام کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے اسکول میں کرنٹ لگنے کے واقعہ پر اسکول پرنسپل اور واپڈا حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے واقعہ میں 3 بچے اور ٹیچر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ تینوں بچوں اور استاد کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ بالا کوٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں اسکول پرنسپل اور واپڈا افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اسکول پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آی او مانسہرہ کو تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش کا کہنا تھا کہ جلد از جلد ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دی جائے۔ واقعہ پر مشیر تعلیم کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے اسکول میں تین بچے اور ٹیچر کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ موصول اطلاعات کے مطابق بچے صبح سویرے اسمبلی کیلئے پول پر جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔
خبر کا کوڈ : 750966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش