0
Wednesday 19 Sep 2018 11:19

پشاور، کوہاٹی چرچ حملے کا ملزم عدم ثبوت پر بری قرار

پشاور، کوہاٹی چرچ حملے کا ملزم عدم ثبوت پر بری قرار
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پشاور کے کوہاٹی چرچ حملے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم محمد ظاہر شاہ پر الزام تھا کہ وہ 22 ستمبر 2013ء کو پشاور کے کوہاٹی میں عیسائی عبادت خانے پر خودکش حملے میں ملوث تھا، جس میں 85 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تھانہ خان رازق شہید میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے اُسے مقدمے سے بری کرنے اور رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 750972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش