0
Wednesday 19 Sep 2018 19:18

محرم الحرام امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، اعجاز چودھری

محرم الحرام امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینیئر مرکز ی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، ماہ محرم میں امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ ہی نہیں بلکہ ظلم بربریت اور درندگی کی ایک ایسی داستان ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نفاذ عدل اور انسان کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے نواسہ رسول ؑ نے جو لازوال قربانی دی وہ مسلمانوں کیلئے تاقیامت مشعل راہ رہے گی۔ محرم الحرام شہادتوں حق گوئی اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے جس پر عمل کرنے سے انسانوں کی بقاء سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر میدان میں نکلنا ہوگا۔ ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلاکر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں پاکستان کو پُرامن، مستحکم بنانے کیلئے، امن، محبت، بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسولؐ کی قربانی انسانیت پر وہ احسان عظیم ہے جس کی مثال تاقیامت پیش نہ کی جا سکے گی، حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، اگر تمام مسلمان حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو تمام دنیاوی مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے میدان میں اپنے خاندان کے ہمراہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 750992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش