0
Wednesday 19 Sep 2018 13:48

بلوچستان کابینہ میں مزید دو وزراء اور ایک مشیر کو شامل کیا جائیگا

بلوچستان کابینہ میں مزید دو وزراء اور ایک مشیر کو شامل کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں مزید دو وزراء اور ایک مشیر کو شامل کیا جائے گا۔ اس وقت بلوچستان کی مخلوط کابینہ 12 وزراء پر مشتمل ہے، مزید دو وزراء کی حلف برداری جلد کی جائے گی، تاہم ایک مشیر کا نوٹیفکیشن بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے درمیان دوریاں ختم ہوگئی ہے، تو اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند جو وزیراعلٰی کے تھوڑے فاصلے پر کھڑے تھے، دونوں اس موقع پر زیر لب مسکرائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جو خوشگوار موڈ میں تھے، انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی دوریاں نہیں ہے، ہم قریب ہیں۔ تاہم سردار یار محمد رند صرف زیر لب مسکراتے رہے، کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 751004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش