QR CodeQR Code

شام میں اسرائیل کے اقدامات کا جواب دیں گے، وزیر دفاع روس

19 Sep 2018 16:07

سرگئی شوگو نے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی کاروائیاں بغیر جواب کے باقی نہیں رہیں گی انکا جواب دیا جائے گا۔ روس کی وزارت دفاع نے اسرائیل کو شام میں تباہ ہونے والے جہاز کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو نے کہا ہے کہ ماسکو نے تل ابیت کو خبردار کیا ہے کہ شام میں اس کے اقدامات بلاجواب نہیں رہیں گے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر جنگ سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ وزیر دفاع نے روس کے فوجی افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو جہاز کی تباہی کا ذمہ دار تل ابیب کو سمجھتا ہے اور کسی بھی قسم کی جوابی کاروائی کا حق روس کیلئے محفوظ ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملے سے صرف ایک منٹ قبل ہمیں خبردار کیا تھا اور اس نے ہمارے طیارے الوشین 20 کی اوٹ میں حملہ کیا اور اس کا خیال تھا کہ اس طرح اسرائیلی طیارے شام کے دفاعی نظام کی زد میں آنے سے بچ جائیں گے۔ روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا فوجی طیارہ علاقے میں موجود ڈرون طیاروں کی انفارمیشن اکٹھی کر رہا تھا جن کو دہشت گرد گروہ ادلب کے غیر فوجی علاقے میں استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا موقف وہی موقف ہے جو وزارت دفاع نے اعلان کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 751030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751030/شام-میں-اسرائیل-کے-اقدامات-کا-جواب-دیں-گے-وزیر-دفاع-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org