0
Saturday 28 May 2011 13:51

طالبان دہشتگردوں کے تشدد سے کوئی بھی محفوظ نہیں، ہنگو بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی

طالبان دہشتگردوں کے تشدد سے کوئی بھی محفوظ نہیں، ہنگو بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں ڈی سی او آفس کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی۔ ڈی آئی جی پولیس مسعود خان آفریدی کے مطابق اس حملے میں 300 سے 400 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں گر گئیں جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق افراد میں سنی و شیعہ دونوں مکاتب فکر کے افراد شامل ہیں۔ جن میں سیدانو بانڈہ اور گنجیانو کلے ہنگو سے تعلق رکھنے والے چار شیعہ مسلمانوں سمیت متعدد بے گناہ اہلسنت حضرات بھی شامل ہیں۔ چنانچہ اس سے یہ بات بخوبی واضح ہو رہی ہے کہ امریکی بلیک واٹر کے ایجنٹ اور طالبان کے نام پر خوارج کسی خاص مکتبہ فکر کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں اسلئے پاکستان کے تمام پرامن شہریوں کو ان دہشت گردوں کے مقابلے میں کھل کر میدان عمل میں آنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 75104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش