0
Wednesday 19 Sep 2018 19:35

امریکہ اور بھارت سازش کے تحت پاکستان اور چین میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، حامد رضا

امریکہ اور بھارت سازش کے تحت پاکستان اور چین میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لوٹی دولت واپسی کا معاہدہ خوش آئند ہے، نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں، حکومت جنگی بنیادوں پر برطانیہ سے مفرور مجرموں کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کرے، امریکہ اور بھارت سازش کے تحت پاکستان اور چین کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، حکومت سی پیک پر پیدا ہونیوالے خدشات دور کرے، پاکستان کو ایران، چین، روس اور ترکی کیساتھ مل کر نیا بلاک بنانا چایئے، گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منی بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا خیرمقدم کرتے ہیں، قرضوں میں ڈوبا ملک حکام کی عیاشیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکہ نواز خارجہ پالیسی ختم کرنے کا وقت آ گیا، امریکی غلامی کی زنجیریں توڑ کو قومی مفاد سے ہم آہنگ آزادانہ خارجہ پالیسی تیار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنے حق میں ہونیوالے فیصلے کو کیسے تسلیم کرتی ہے یا نہیں، ہمیشہ عدلیہ مخالف پالیسی اپنانے والی ن لیگ اب کس منہ سے فیصلہ قبول کرے گی، صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب میں مسائل کی درست نشاندہی کی گئی ہے، حکومت تعلیم سے محروم 2 کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے، نئی حکومت کو 50 ہزار گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے، پاکستانی حکومت کو سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا چایئے، پاکستان عالم اسلام کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرے، قوم غربت و افلاس اور بیروزگاری کی آگ میں جل رہی ہے، نئی حکومت عوام کے مسائل میں اضافہ کی بجائے کمی کرے، نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 751048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش