0
Wednesday 19 Sep 2018 20:00

پرویز خٹک سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماسٹر اور سازشوں کے ماہر ہیں، لیاقت شباب

پرویز خٹک سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماسٹر اور سازشوں کے ماہر ہیں، لیاقت شباب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھڑکیں مارنے کی بجائے حقائق کا اعتراف کر لینا چاہیئے۔ پرویز خٹک سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماسٹر اور سازشوں کے ماہر ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی سے غداری کرکے پی پی پی شیرپاؤ میں شامل ہوئے، ڈسڑکٹ ناظم بننے کیلئے پرویز مشرف کا ساتھ دیا گیا۔ وزارت کے مزے لوٹنے کیلئے پی پی پی شیرپاؤ سے غداری کرکے پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، جبکہ 2013 کے انتخابات سے قبل اشارہ ملنے پر پیپلز پارٹی سے غداری کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ضلع نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں وہ کئی بار شکست سے دو چار ہوچکے ہیں۔

لیاقت شباب نے پیپلز پارٹی نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ کے عہدیدارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو پہلے کی طرح شکست کھانی پڑے گی۔ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتی نہیں بلکہ لاڈلے کو اقتدار میں لانے کیلئے دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔ انہوں نے کا کہ پہلے 30 روز ہی میں پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی بے نقاب ہوچکی ہے، جبکہ مہنگائی کی وجہ سے حکومت کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، مظلوموں، مزدوروں و کسانوں کی پارٹی ہے اور غریبوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 751051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش