QR CodeQR Code

سزا معطلی کا عدالتی فیصلہ شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے، بلاول بھٹو

19 Sep 2018 22:19

اپنے ردعمل میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری عدالتیں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے عمل کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آئیں گی، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے لازم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایون فیلڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی سزاؤں کو معطل کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شریف خاندان مشکل وقت سے گذر رہا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی لڑائی لڑی اور اس جدوجہد کا ہر اول دستہ رہیں، پیپلز پارٹی نے عدالتی فیصلوں کو بھی بھگتا ہے، لیکن اس کے باوجود کبھی عدالتوں کو بے توقیر نہیں کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم فیصلے کے قانونی پہلوؤں پر کوئی رائے نہیں دے سکتے، کیونکہ عدلیہ کو ابھی اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنانا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری عدالتیں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے عمل کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آئیں گی، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے لازم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 751074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751074/سزا-معطلی-کا-عدالتی-فیصلہ-شریف-خاندان-کیلئے-ایک-ریلیف-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org