QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بندوق کی نوک پر امن قائم نہیں کیا جاسکتا، سیف الدین سوز

20 Sep 2018 12:38

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے لوگوں تک پہنچنے کے لئے غلط راستے کا انتخاب کیا بالخصوص ان نوجوانوں تک جن کے دماغ میں غیر یقینیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام تک پہنچنے کے لئے غلط راستے کا انتخاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس کے سنیئر لیڈر اور سابق بھارتی وزیر نے کہا کہ بندوق کی نوک پر زمینی سطح پر امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے اپنی رہائش گاہ فرنڈز کالونی ائرپورٹ روڑ سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے لوگوں تک پہنچنے کے لئے غلط راستے کا انتخاب کیا بالخصوص ان نوجوانوں تک جن کے دماغ میں غیر یقینیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دل اور دماغ میں جو نفرت اور غصہ ہے، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، جبکہ نظام کے لئے اس بات پر تیار ہونا بے سود ہے کہ جن لوگوں نے تشدد کا راستہ اپنایا ہے، ان کے ساتھ تبادلہ خیال یا بات چیت نہیں کرنی ہے۔ پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ اگر دائمی امن کے قیام کے لئے کام کرنا ہے تو کشمیریوں کے دماغ میں جو اضطراب ہے، اس کو دور کرنا ضروری ہے جبکہ کس بھی قسم کے دباؤ یا بندوق کی نوک پر امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 751105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751105/مقبوضہ-کشمیر-میں-بندوق-کی-نوک-پر-امن-قائم-نہیں-کیا-جاسکتا-سیف-الدین-سوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org