0
Thursday 20 Sep 2018 11:49

کراچی، 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی، 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات



اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا جاری ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کر رہے ہیں، بعد ازاں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاٹس کریں گے۔ جلوس میں شریک عزادار، ماتمی انجمنیں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی شہادت پر نوحہ خوانی و ماتم داری بھی کرینگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کی حفاظت کیلئے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروس بھی بند رکھی گئی ہے۔ مرکزی جلوس کی گزرگاہ میں تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جلوس میں شریک عزاداران امام حسینؑ کیلئے امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، جہاں عزادارن نماز باجماعت ادا کریں گے۔ بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 751123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش