QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد عثمان راجپوت کو ہلاک کر دیا

20 Sep 2018 13:26

گذشتہ شب 2 بجے کے قریب سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد عثمان راچپوت ولد جاوید راجپوت کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں 10 نو عمر نوجوان پُراسرار طور پر 20 جون سے غائب ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق غائب ہونیوالے 10 نوجوان افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کرتے رہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے مزید 2 لڑکوں کی لاشیں بھی ورثاء کے حوالے کر دی جائینگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان می گذشتہ شب 2 بجے کے قریب سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عثمان راچپوت ولد جاوید راجپوت کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ حیات اللہ سے 10 نو عمر نوجوان پُراسرار طور پر 20 جون سے غائب ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق غائب ہونے والے 10 نوجوانوں میں محلہ حیات اللہ کے رہائشی عثمان راجپوت ولد جاوید راجپوت، ہمایوں ولد محمد اسماعیل، ثاقی ولد ایوب، ابوبکر صدیق ولد برکت اللہ، خالد ولد محمد علی، ثاقب ولد ایوب، محمد سبحان ولد فاروق، حمزہ و دیگر شامل تھے۔ دوسری جانب اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ غائب ہو جانے والے نوجوان افغانستان چلے گئے تھے، جہاں وہ دہشت گری کی تربیت حاصل کرتے رہے۔ گذشتہ روز عثمان راجپوت کی ہلاکت کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے مزید 2 لڑکوں کی لاشیں بھی ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 751148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751148/ڈی-آئی-خان-سکیورٹی-فورسز-نے-انتہائی-مطلوب-دہشتگرد-عثمان-راجپوت-کو-ہلاک-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org