QR CodeQR Code

سعودی عرب پاکستان کو 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگیا، ذرائع

20 Sep 2018 19:42

پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب پاکستان کو 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگیا یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفد نے بھارتی شر انگیزیوں کے بارے میں بھی سعودی عرب کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا، سعودی عرب کے اقتصادی پارٹنر بننے سے بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 751182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751182/سعودی-عرب-پاکستان-کو-10-ارب-ڈالر-دینے-پر-رضامند-ہوگیا-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org