QR CodeQR Code

یزید جیت کر بھی ہار گیا اور امام حسینؑ ہار کر بھی جیت گئے، مصطفیٰ کمال

20 Sep 2018 23:54

یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی حق و باطل کی لڑائی ہمیں حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے، کربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخرو کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانی حق و باطل کی لڑائی ہمیں حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے، کربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخرو کردیا۔ یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ امام حسینؑ نے ظلم و جبر کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا ، واقعہ کربلا یہ سبق دیتا ہے کہ دنیاوی ہار و فتح کا معیار درحقیقت ہار و فتح کے اصل مفہوم کی تشریح نہیں ہے، کربلا میں ابدی فتح ان کو ملی، جن کے سر نیزوں پر تھے، یزید جیت کر بھی ہار گیا اور امام حسینؑ ہار کر بھی جیت گئے۔ انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے، امام عالی مقامؑ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، تاریخ عالم میں نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی قربانی اور صبر کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ہمیں مساوات، برداشت، روادری، قربانی جیسے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا، جب ہی ملک میں لسانیت اور اختلافات کا خاتمہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 751204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751204/یزید-جیت-کر-بھی-ہار-گیا-اور-امام-حسین-گئے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org