0
Thursday 20 Sep 2018 23:58

امام حسینؑ نے اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی دیکر اسلام کا پرچم سربلند کیا، بلاول بھٹو

امام حسینؑ نے اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی دیکر اسلام کا پرچم سربلند کیا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ نے باطل کا مقابلہ کرکے آنے والی نسلوں کو باطل قوتوں کیخلاف مزاحمت کرنے کا درس دیا ہے۔ یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا فلسفہ انسانیت کے علمبرداروں کیلئے مشعل راہ ہے، جنہوں نے ظلم اور جبر کے خلاف جنگ کی، اپنے پیاروں اور اپنی جان کی قربانی دیکر اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم ایسے عناصر کی مزاحمت کریں، جو اپنی رائے دوسروں پر ٹھونسنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا پیغام امن، بھلائی، روشنائی اور سلامتی کا پیغام ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حسینیت کے پیروکار کبھی بھی باطل اور غاصب کے سامنے سر نہیں جھکاتے، بلکہ اپنی جانیں قربان کرکے باطل کو شکست دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام حسینؑ کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی کہ ہم حضرت امام حسینؑ کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کی آواز بنیں گے اور انسانیت کی خدمت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 751206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش