QR CodeQR Code

کسٹمز ہاوس پشاور میں 23 دسمبر 2010ء کو ہونیوالی اربوں روپے کی نیلامی میں کروڑوں کی بےقاعدگیاں

28 May 2011 15:01

اسلام ٹائمز:ایف آئی اے نے کسٹمز ہاوس پشاور میں مختلف اشیاء کی نیلامی کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ اربوں روپے کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر مالی بےقاعدگی ہوئی ہے۔ نیلام کی جانیوالی اشیاء میں غیرملکی کپڑا، ٹائرز، الیکٹرانکس کا سامان شامل ہے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ کسٹمز ہاوس پشاور میں مختلف اشیاء کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی جانیوالی تحقیقات میں ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کسٹمز ہاوس پشاور میں 23 دسمبر 2010ء کو ہونیوالی نیلامی میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اربوں روپے کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگی ہوئی ہے۔ نیلام کی جانیوالی اشیاء میں غیر ملکی کپڑا، ٹائرز، الیکٹرانکس کا سامان شامل ہے۔ ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات میں دو کروڑ 71 لاکھ 96 ہزار روپے کی بے قاعدگی کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق کسٹمز حکام نے مختلف اشیاء انتہائی کم قیمتوں میں نیلام کی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیلامی میں دو افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ یہی تو وجہ ہے کہ پاکستان ہر سال ترقی کر کے زیادہ کرپشن والے ممالک کی فہرست میں ایک ایک نمبر پیشرفت کر کے مزید آگے جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 75121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75121/کسٹمز-ہاوس-پشاور-میں-23-دسمبر-2010ء-کو-ہونیوالی-اربوں-روپے-کی-نیلامی-کروڑوں-بےقاعدگیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org