QR CodeQR Code

استعماری نظام اور تہذیب کے وارث یزیدوں کو مات دینے کیلئے اہل ایمان حسینی جذبہ کیساتھ متحد ہو جائیں، لیاقت بلوچ

21 Sep 2018 05:31

متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کربلا میں شہادتیں مظلومیت کی منفرد تاریخ اور مسلمانوں کی میراث ہیں۔ امام حسینؑ نواسہ رسول کا احترم، محبت اور عقیدت تمام مسلمانوں کے دل کی گہرائیوں میں ہے، حق اور باطل، حسینیت اور یزیدیت کی کشمکش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم میں کربلا میں حضرت امام حسینؑ کی اپنے جانثاروں کیساتھ شہادت تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام سے اللہ کی رضا پر قربان ہونے کی تاریخ اور شہدائے کربلا کی قربانی غلبہ حق کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں شہادتیں مظلومیت کی منفرد تاریخ اور مسلمانوں کی میراث ہیں۔ امام حسینؑ نواسہ رسول کا احترم، محبت اور عقیدت تمام مسلمانوں کے دل کی گہرائیوں میں ہے، حق اور باطل، حسینیت اور یزیدیت کی کشمکش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ استعماری نظام اور تہذیب کے وارث یزیدوں کو مات دینے کیلئے اہل ایمان حسینی جذبہ کے ساتھ متحد ہو جائیں۔ ماہ محرم میں عقیدت ، باہمی احترام ، دل آزاری سے اجتناب سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 751228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751228/استعماری-نظام-اور-تہذیب-کے-وارث-یزیدوں-کو-مات-دینے-کیلئے-اہل-ایمان-حسینی-جذبہ-کیساتھ-متحد-ہو-جائیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org