0
Friday 21 Sep 2018 03:51

امام حسینؑ کا فلسفہ شہادت ظلم، جبر و آمریت کیخلاف جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے، آصف زرداری

امام حسینؑ کا فلسفہ شہادت ظلم، جبر و آمریت کیخلاف جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کا فلسفہ شہادت ظلم، جبر اور آمریت کے خلاف جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے انسانی زندگی کیلئے سنہری اصول متعارف کرائے، کربلا کا میدان حق اور باطل کے درمیان معرکہ تھا، جس میں حق فتحیاب ہوا، جبکہ باطل کو شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ امام حسینؑ کی عملی زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی مثال نے ہمیں ناانصافی اور زیادتی سے لڑنا سکھایا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج ظلم اور جھوٹ کی شیطانی قوتیں ایک مرتبہ پھر عسکریت پسندی اور نام نہاد جہادی تنظیموں کی شکل میں سر اٹھا رہی ہیں اور ان لوگوں نے اپنے جھوٹے نظریے کے نام پر پورے ملک میں تباہی پھیلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام طاقت اور قوت سے اس سوچ اور ایسی قوتوں کا خاتمہ کر دیں۔ آصف علی زرداری نے عوام سے کہا کہ آپس میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، آج یکجہتی اور برداشت کی جتنی ضرورت ہے، اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 751231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش