QR CodeQR Code

امام حسین (ع) نے ثابت کیا باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا

آج کا دن ہمیں نواسہ رسولﷺ، جگر گوشہ بتول کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

21 Sep 2018 10:07

یوم عاشور پہ قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے، خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لئے پختہ عزم بھی کرنا ہے۔ کربلا سے ہمیں حق کی سر بلندی کے لئے ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے۔ استقامت حق کے حصول کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا ثابت قدمی اور استقامت کی مثال ہے، امام حسینؓ نے ثابت کیا باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا یہ دن عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں نے دین کی خاطر عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، ثابت قدمی اور استقامت کی یہی مثال ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ امام حسین (ع) نے ثابت کیا باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں ہم سب کی بقا ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے، خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لئے پختہ عزم بھی کرنا ہے۔ کربلا سے ہمیں حق کی سر بلندی کے لئے ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے۔ استقامت حق کے حصول کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، آج کا دن ہمیں نواسہ رسولﷺ، جگر گوشہ بتول کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 751239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751239/آج-کا-دن-ہمیں-نواسہ-رسولﷺ-جگر-گوشہ-بتول-کے-عظیم-افکار-اعمال-کی-یاد-دلاتا-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org