0
Friday 21 Sep 2018 10:23

عزاداری میں انتظامیہ کی رکاوٹیں تشویشناک ہیں، موسیٰ رضا جسکانی

عزاداری میں انتظامیہ کی رکاوٹیں تشویشناک ہیں، موسیٰ رضا جسکانی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے قائم مقام صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شناخت ہے، اسے ہر قسم کی قربانی دے کر بھی جاری رکھیں گے، کچھ علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کرنے کی روش تشویشناک ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا کے سلسلے میں ہونیوالی مجالس، جلوس ہائے عزا اور دیگر پروگرام کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔ لاہور میں صوبائی عزاداری کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں اور سکیورٹی کے نام پر راستے بند کرنا اور کرفیو کا سا ماحول پیدا کرنا آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابیوں سے انکار کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی حق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے عوام اس سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں امن وامان کے قیام اور ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے البتہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ایام مقدسہ میں عزاداری سید الشہدا کے سلسلے میں ہونیوالی مجالس، جلوس ہائے عزا اور دیگر پروگرام کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 751240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش