0
Friday 21 Sep 2018 12:39

یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر پاکستان

یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر پاکستان
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے اہل و عیال کی المناک شہادت کی یاد منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مجالس و ماتمی محافل برپا کی جا رہی ہیں، جن کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش