0
Friday 21 Sep 2018 18:07
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے افواج ایران کا بیانیہ

مسلح افواج، سپاہ پاسداران، بسیج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں

مسلح افواج، سپاہ پاسداران، بسیج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بیانیہ جاری کیا ہے۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرکُم وَیُثَبِّت أَقدامَکُم
اے ایمان لانے والو، اگر تم خدا کی مدد کرو تو خدا بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جما دے گا۔

امام حسین علیہ السلام کے ایام عاشورہ اور ہفتہ دفاع مقدس کے دنوں کا ایک ساتھ آنا اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ ھیھات من الذلہ جیسے نورانی کلام سے الہام لیتے ہوئے متوجہ رہنا چاہیئے کہ ظلم اور استکبار کے خلاف جدوجہد کیلئے کوئی بھی راستہ امام حسین علیہ السلام کے راستہ سے زیادہ روشن اور واضح نہیں ہے اور ہمارا راستہ بھی تحریک عاشورا سے الگ نہ ہو گا۔

دفاع مقدس کے ایام ایسے ملک کے قیام کی یاد دلاتے ہیں کہ جو عاشورائی ثقافت کو اپناتے ہوئے پوری دنیا کے استکبار اور اس کے اتحادیوں کے سامنے ڈٹ گیا۔ اگرچہ ہاتھ خالی تھے لیکن ولایت محور عوام کا سہارا تھا اور دین و وطن کے مدافعین نے دنیا کو دکھایا کہ آزادی اور عزت ہمیشہ مقاومت میں پوشیدہ ہے۔

آٹھ سالہ دفاع مقدس ایک ایسا عظیم سمندر ہے کہ جس کے اندر بلند مرتبہ شہدا اور اسلامی ملک کے بابصیرت رزمندگان لعل و جواہر کی مانند ہیں۔ یہ عظیم ستارے جنوب کے سوزناک صحرا اور غرب کے سر بہ فلک پہاڑوں کے اوپر چمک رہے ہیں۔

آج دشمن دوبارہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ ہمارے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی مقتدرانہ حرکت کو روک سکے۔ یہاں ہمیں یکجہتی اور اتحاد کے جذبہ کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے اور ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنے وسائل کا سہارا لیتے ہوئے خودکفیل ہونے کی طرف بڑھیں۔

دشمن کو بھی جان لینا چاہیئے کہ ملت ایران کا عاشورائی جذبہ انہیں کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اپنے باطل ارادے کو ہمارے اوپر مسلط کر سکیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، بسیج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شانہ بشانہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہداء کی پیروی کرتے ہوئے اور ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ملک کے دفاع کی خاطر اور حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کے آرزوں کے مطابق جان افشانی کرنے کو تیار ہے اور بے صبری کے ساتھ سپریم لیڈر کے احکامات اور تدابیر کو عملی شکل پہنانے کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش