QR CodeQR Code

امریکا فوری طور پر پابندیاں ہٹائے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، چین

21 Sep 2018 20:15

روس نے بھی چینی فوج پر عائد پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس آگ کے کھیل سے باز رہے، چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکا کی جانب سے جنگی سازو سامان خریدنے کی پابندی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر پابندیاں ہٹائے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے جیٹ طیارے خریدنے کی پاداش میں چین پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم نہ کیا تو پھر اس کے نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔ روس نے بھی چینی فوج پر عائد پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس آگ کے کھیل سے باز رہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں اور چین کا یہ اقدام روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جو اس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور یوکرین میں فوج کشی کے بعد لگائی گئی تھیں۔ چین نے حال ہی میں روس سے دس سخوئی ایس یو 35 جنگی طیارے اور ایس 400 طیارہ شکن میزائل خریدے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے 33 افراد اور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔

 


خبر کا کوڈ: 751296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751296/امریکا-فوری-طور-پر-پابندیاں-ہٹائے-ورنہ-اسے-سنگین-نتائج-بھگتنا-پڑیں-گے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org